اسلام آباد (صباح نیوز)آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 35سے39روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے رواں ماہ30ڈالر فی بیرل تیل خریدا۔درآمدی تیل کی لاگت 37 روپے 34پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔ مقامی سطح پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 35روپے ٹیکس عائد ہے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کیفی لیٹرقیمت 72روپے34پسے بنتی ہے تاہم اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 112روپے فی لیٹر ہے۔اس وقت کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39روپے 66پیسے کمی بنتی ہے۔ حکومت نے اپنی ورکنگ شروع کر دی 00:00 / 00:00 Loading Ad ہے اور اوگرا نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے ۔
822 total views, no views today
Comments



