مینگورہ,آل سوات پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن ضلع سوات کے صدر ثواب خان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 16 دسمبر 2014 کو آر می پبلک سکول پشاور میں جو غیر انسانی ، سفاکانہ ، وحشیانہ سانحہ رونما ہواہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، ہم اس عظیم سانحہ پر خون کے آنسو رو رہے ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، تعلیمی اداروں اور طلباء پر حملہ کرنا ملک کی ترقی و خوشحالی پر حملے کی مترادف ہے ، یہ المناک سانحہ قومی، صوبائی حکومتوں اور لاء انفارسیمنٹ ایجنسیوں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ، پی ایس ایم اے سوات اس عظیم اور المناک سانحہ کو پوری شدت سے محسوس کررہی ہے اور جو بچے اس سانحہ میں شہید یا زخمی ہوئے ہیں انہیں اپنے ہی بچے سمجھتے ہوئے یہ اعلان کرتے ہیں کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کے لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے تین دن کے لئے بشمول آج ضلع سوات کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اج بروز جمعرات آٹھارا دسمبر صبح دس بجے سوات پریس کلب کے سامنے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں پی ایس ایم ا ے سوات کے قائدین ضلع سوات کے تمام نجی اداروں کے ڈائریکٹرز، پرنسپلز ، ٹیچرز اور بچوں کے والدین شرکت کریں گے ، بروز جمعہ 19 دسمبر ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں تحصیل بریکوٹ ، تحصیل کبل ، تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ میں پر امن احتجاجی مظاہرے ہونگے ۔
868 total views, no views today


