بریکوٹ، پیرامیڈیکس کی آپ گریڈ یشن پر پیرامیڈیکس اہلکاروں کے تحفظات دور کئے جائیں اور اس اپ گریڈیشن میں سینیارٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے کیونکہ سب سے پہلے اصلاح اور بعد میں فلاح کی پالیسی پر عمل کیا جائے ۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ او اور ای پی آئی ضلع سوات کے عملے کا مشترکہ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں دونوں کیڈر کے سابق عہدیداروں پی ایم اے سوات کے سابق صدر عصمت اللہ خان جنرل سیکرٹری ہارون رشید خان ، سابق صدرو ناصر علی خان ، شیر محمد خان ، افس سیکرٹری پیر محمد خان ، ودیگر نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔انہوں نے کہا کہ 2006کے سروس سٹرکچر کے نوٹیفکیشن کے نتیجے میں تشکیل کردہ سینیارٹی لسٹ کو ازسر نو تصیح کی جائے اورملٹی پرپز پالیسی کو ختم کرکے ہر ایک کیڈرمثلاً ملیریااور ای پی آئی والوں کو آغاذ ملازمت سے سینیارٹی شمار کیا جائے جیسے محکمہ تعلیم میں اساتذ ہ کرام کی اپ گریڈیشن ہوتی ہے اسی پالیسی کو محکمہ صحت بھی اپنائے تاکہ مذکورہ کیڈر کی حق تلفی نہ ہو ۔بصورت دیگر ائندہ کے لئے لائحہ عمل طے کر یں گے ۔
380 total views, no views today


