بشام ، بشام کے علا قہ کوز باٹکوٹ میں نا معلوم شر پسندوں نے عرصہ دراز سے بند گور نمنٹ گر لز پرائمر ی سکول شنئی کس کو آگ لگادی ، سکول مکمل طور پر جل کر خا کستر ہو گیا، پو لیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی، پو لیس تھانہ بشام کے ایس ایچ او سید حبیب شاہ کے مطابق اتوار کی صبح نا معلوم شر پسندوں نے کوز باٹکوٹ میں واقع گور نمنٹ گرلز پرائمری سکول شنئی کس کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں سکول جل کر خاکستر ہو گیا۔ مذکورہ سکول پیپلز ورکس پرو گرام کے تحت 1990ء میں تعمیر کیا گیا تھا اور عر صہ 24سال سے بند پڑا تھا ، سکول میں مقامی لوگ گھا س وغیرہ رکھتے تھے ۔ پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 436/435/427کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
858 total views, no views today


