سوات(سوات نیوز)سوات میں چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ کیسز سامنے اگئے ، کورونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت سوات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تحصیل کبل، بریکوٹ اور بابوزئی میں کورونا ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئے ہیں، جس کے بعد کانجو ، خزانہ ،اور شگئی میں متاثرہ علاقوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ۔
محکمہ صحت سوات کے مطابق اب تک 675 افراد کی ٹیسٹ وصول کئے گئے ہیں، جس میں سے 465 افراد کی رپورٹ منفی ائی ، جبکہ 120 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں ۔
سیدو ہسپتال کے کورونا وارڈ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سے ایک کورونا وائرس میں مبتلا خاتون وفات پاگئی ہے ۔
741 total views, no views today
Comments



