مینگورہ ، سیدو گروپ آف ہسپٹلز کو توجہ کی ضرورت ، تبدیلی کے دعودیداری بے کار ، منتظمین بھی نا اہل باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیدو گروپ آف ہسپٹلز کے جنرل اپریشن تھیٹر اور گائنی اوٹی میں سرجنوں کے عدم موجودگی میں اپریشن ہورہے ہیں ، انیستیزیا جیسے حساس کام بھی غیر تجربہ کار لوگوں سے لیا جارہا ہے ۔ OTمیں ٹیکنیشنز اور ٹریننگ کرنے والے پیرا میڈیکس سارا کام چلاتے ہیں ، اس سلسلہ میں ہسپتال کے اوٹی کے ایک اہلکار سے معلوم کیا گیا تو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ڈاکٹر ہسپتال میں ڈیوٹی پر نہیں آتا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ باتیں تو بہت کرتا ہے لیکن ہسپتال کے امور سے باالکل ناواقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکس نہ ہوئے تو لوگوں کا براحال ہوتا موصوف کے باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے لہذا تحقیقات کرکے ہسپتال کی بہتری کیلئے اقداماتاٹھائے جائیں ۔
648 total views, no views today


