کبل،تحصیل کبل یونین کونسل شاہ ڈھیرئی گاؤں فقیران کے 250 گھر گذشتہ 8دنوں سے بجلی کے سہولت سے محروم ہیں اہلیان علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں واپڈا کبل کوباربار شکایات کے باوجود کوئی شینوائی نہیں ہو رہی بجلی بحالی کے لئے علاقے کے غریب عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں حکام بالا نوٹس لے کر بجلی بحالی کے لئے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار گاؤں فقیران سے تعلق رکھنے والے شیر بہادر،مسین خان،شاہ گلعمبر،شیر ولی خان ،باچا خان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گاؤں فقیران کی بجلی گذشتہ 8 دنوں سے خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے پانی کی قلت سمیت لاتعداد مشکلات کا سامنا ہے جس کا پرسان حال کوئی نہیں باربار شکایات کے باوجود واپڈا اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ بل باقاعدگی سے موصول ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بجلی کے بحالی پر اہلیان علاقہ 52ہزار خرچ کرچکے ہیں جبکہ علاقے کے غریب اور لاچار لوگ مزید اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں لہذا محکمہ واپڈا کے بالا حکام نوٹس لے کر بجلی بحال کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کریں بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔
816 total views, no views today


