چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت ودودیہ ہال سیدو شریف میں ٹائیگر فورس کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ اور سماجی شخصیات اور ٹائیگر فورس کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر اے سی عامر علی شاہ نے کمیٹیوں کو ان کی ڈیوٹی شرائط، ٹی او آرز اور ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے کورونا ٹائیگر فورس کو جاری کردہ ضابطہ اخلاق تفصیل سے بیان کیں فضل حکیم خان یوسفزئی نے کورونا ٹائیگر فورس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگرفورس کسی سیاسی مقاصد کا نہیں بلکہ عوامی خدمات کا نام ہیٹائیگر فورس کے رضاکار سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے ہمیں فخر ہیں کہ ضلع سوات خصوصاًحلقہ پی کے 5 سے رضاکاروں نے اپنی خدمات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال کے باوجود ٹائیگر فورس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی جس پر میں ان کا مشکور ہوں اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹائیگر فورس کو کہی بھی مسلہ ہو تو وہ فوری طور ان سے رابطہ کریں تاکہ بروقت تمام مسائل کا خاتمہ ہو اور عوام کی بہتر صحت کا تحفظ ہوں انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوامی خدمت کے لیے نوجوانوں نے خود کو رضا کارانہ طور پر پیش کر حکومت کو بہت سہارا دیا حکومت ٹائیگر فورس کے ذریعے عوام کی خدمت کر کے عوام کی خدمت کا مشن پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان وزیر اعظم عمران خان کے دست بازو ہیں ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہے مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں ان کیساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گاتقریب کے آخر میں نومنتخب ذمہ داران ٹائیگرفورس سے حلف لیا گیا۔
939 total views, no views today



