سرگودھا: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں حکومت کی غفلت اور انتظامیہ کی لا پرواہی کے باعث مزید 5 ننھے پھول مرجھا گئے ہیں جس کے بعد ایک ماہ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے۔سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں اسپتال انتطامیہ کی لاپرواہی کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہولیات کی کمی کا سامنا ہے
جس کی وجہ سے بچوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 75 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت نے سوائے کمیٹی بنانے کے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا ہے۔
391 total views, no views today
Comments


