سوات(سوات نیوز)ضلع سوات میں جون کے مہینے بھی موسم خوشگوار ، رات کو سردی نے موسم کو نہایت سہانا بنا دیاہے، ہر دوسرے روز بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں گرمی کا زور نہ ہونے کے برابر ہے۔
مینگورہ شہر میں گزشتہ رات بھی بارش ہوئی ، جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے، ملک کے دیگر حصوں میں لوگ اے سی کا استعمال کررہے ہیں جبکہ سوات میں پنکھے بھی نہیں چل رہے ، بزرگ شہریوں کا کہناہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ستر ، اسی کی دہائی واپس لوٹ ائی ہے۔
2,716 total views, no views today
Comments



