سوات(سوات نیوز) سوات کی پہلی اور واحد خاتون جرنلیسٹ شائستہ حکیم کرونا وائرس سے متاثر ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد گھر میں قرنطین ہوگئی ہے۔ سوات میں خیبر نیوز، روزنامہ آزادی اور سوات ریڈیو کے ساتھ کام کرنی والی خاتون جرنلیسٹ شائستہ حکیم کو تکلیف شروع ہونے کے بعد کرونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیاہے، موصوفہ پچھلے تین مہینوں سے سوات میں ریڈیو کے ساتھ ریڈیو کلینک میں کرونا سے بچاؤ اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام کے میزبانی بھی کررہی ہے۔ جس میں مختلف ڈاکٹروں کو مدعو کیاجاتاہے۔ اور آن لائین متاثرہ لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کو ماہر ڈاکٹر مشورے او ر بعض اوقات دوایاں بھی تجویز کرتے ہے۔ شائشہ حکیم نے خو د کو گھر میں قرنطین کرلیاہے۔ انہوں نے عوام سے صحت یابی کے لئے خصوصی دعاوں کی اپیل کی ہے۔
1,328 total views, no views today



