سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی کالام میں تحصیل انتظامیہ نے 8 ہوٹل کو تالے لگا دیئے ، سیاح ہوٹل کے اندر پھنس گئے ۔
سیاح مرے یا زندہ رہے اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے، اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے ہوٹل مالکان کے درخواست ماننے سے انکار کردیا ۔
کالام ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی سفارش پر سیاحوں کو کالام انے دیا جارہا ہے اور پھر ان کو کمرے بھی دینے کیلئے کہا جاتا ہے لیکن وہی انتظامیہ رات کے وقت ہوٹل پر پھر چھاپہ مار کر ہوٹل سیل کردیتے ہیں اور ہوٹل میں موجود سیاحوں کو باہر نکلنے بھی نہیں دیا جاتا ہے، تحصیل انتظامیہ سیاحوں کو ہوٹل میں قیدی بنا کرچلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ زندہ رہے یا مر جائیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
کالام ہوٹل مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یا تو مکمل پابندی لگا کر کسی کو بھی کالام انے نہ دیں یا تمام سیاحوں کیلئے کھول دیں، ہوٹل مالکان نے الزام لگایا کہ تحصیل انتظامیہ سڑک کنارے قائم 8 سے 10 ہوٹلز کو سیل کردیتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں جو کسی بھی صورت منظور نہیں ہے،
ہوٹل مالکان نے وزیرا علیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ناانصافی پرایکشن لیں ۔
1,238 total views, no views today



