سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی علاقوں میں ٹمبر مافیا ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے، قیمتی درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں قیمتی درختوں کا کاٹا گیا ہے، جس پر محکمہ جنگلات مکمل طور پر خاموش ہے اور کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں، جنگلات کی مسلسل کٹائی کے بعد سوات کا موسم تبدیل اور خوبصورتی ماندپڑنے لگی ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو خوازہ خیلہ کالام شاہراہ بند کردینگے۔
1,988 total views, no views today
Comments



