مینگورہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے سوات میں ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے ،بریکوٹ کے مقام پر ساڑھے تین ہزار کنال پر مشتمل اراضی پر ہاوسنگ سوسائٹی بنائی جائیگی ۔ اس سے عوام کو سہولیات فراہم ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے کہاہے کہ ہم عوامی مسائل ومشکلات کے ازالے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے دور رس اقدامات اٹھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک نے بریکوٹ ملکی دم کے مقام پر ساڑھے تین ہزار کنال پر مشتمل اراضی پر ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔جس سے عوام کوسہولیات بھی میسر ہوں گے اورعلاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹی میں جامع منصوبہ بندی کے تحت گھروں کی تعمیر کرکے عوام کو رعایتی قیمتوں پر فراہم ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹی پرجلد از جلد کام شروع ہوجائیگا ۔ ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ،اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں اورہاوسنگ سوسائٹی کیلئے یہاں پر علٰحیدہ ادارے قائم کئے جائیں گے۔ جس میں سکول اورہسپتال بھی شامل ہیں ،انہوں نے سوسائٹی کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں ۔
764 total views, no views today


