سوات(سوات نیوز)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، ڈیڈ لاک ختم ہوگیا،
گزشتہ روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ کے سربراہی میں پی ایس ایم اے اور ڈپٹی کمشنر سوات کے درمیان مزاکرات ہو ئے، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات میں سکولوں کی کھلنے کے حوالے سے مسلۂ افہام و تفہیم سے حل کیا جایئگا،، جبکہ ایئندہ چند دنوں میں پی ایس ایم اے اور وزیر اعلی کے درمیان مسلے کے حل کے حوالے سے ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پرائیویٹ سکولوں کے خلاف مقدمات ختم کئے جایئنگے اور جن سکولوں کو سیل کیا گیا تھا ان کو ان سیل کیا جایئگا،، ملاقات میں پی ایس ایم اے کے جانب سے قانون کی پاسداری اور انتظامیہ کے ساتھ تعان کی بھی یقین دہانی کی گئی، جبکہ انتظامیہ کے جانب سے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کی حل کی بھی یقین دھانی کرائی گئی ،،
1,341 total views, no views today



