سوات(خورشید علی )سوات سمیت ملک بھر میں گزشتہ چھ ماہ سے بند تبلیغی مراکز میں شبہ جمعہ کیلئے تبلیغی حضرات نے انا شروع کردیا ہے، سوات کے مرکزی تبلیغی مکی مسجد میں ہزاروں تبلیغیوں کی امد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، تبلیغی حضرات ذکر کرتے نظر ارہے ہیں ۔
پاکستان میں کوروناوائرس کی وجہ سے تعلیمی ، دینی مدارس کیساتھ ساتھ تبلیغی مراکز بھی بند کردیئے گئے تھے، گزشتہ روز ان مراکز میں اجتماعات کی اجازت دی گئی ، اور یوں چھ ماہ بعد تبلیغی مراکز میں اج باقاعدہ طور پر پہلا شب جمعہ ادا کیا جائیگا، جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں
927 total views, no views today
Comments



