بریکوٹ ، بریکوٹ بازار کے خوبصورتی اور دکانداروں کو درپیش مسائل بطریق احسن حل کرنے کا تہہ کررکھا ہے ۔ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تاجربرداری کے حقوق کے لئے جدو جہد اولین ترجیح ہے ۔تاجر برادری کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار بریکوٹ بازار انتخابات 2015-16کے لئے ملگری دکانداران کے نام سے نامزد پینل کے صدر تیمور خان ،سینئرنائب صدر میاں محمد طارق باچہ،جنرل سیکرٹری بخت علی ،مجلس عاملہ چیر مین فضل ودود باچہ کے علاوہ دیگر نے بریکوٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفر نس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار ضلع سوات کے گیٹ وے پر واقع ایک تجارتی مرکز ہے اور تجارت کے لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے لیکن بریکوٹ بازار کافی عرصہ عدم توجہ کا شکار ہوکر مسائل کے دلدل میں پھنس گیا ہے ۔دکانداروں کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھ کر علاقے اور تاجربرادری کی بلاتفریق خدمت کے لئے میدآن میں اترے ہیں ۔کیونکہ دکانداروں کے مسائل پر آج تک کسی نے کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔موسم گرما میں بازار کے بجلی ٹرانسفامر ر خرابی کی صورت میں کئی ماہ تک بے یارومددگار پڑے رہتے ہیں جس کے باعث تاجر برادری کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مالکان انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔دکان دار کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی اور زیادتی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار کے تاجر برادری اپنے حقوق کے حصول یقینی بنانے کے لئے ملگری دکانداران پینل کے نامزد کابینہ کے حق میں اپنی قیمتی رائے دہی استعمال کرکے بازار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ہمارے ساتھ دیں ۔مزیدبرا ں انہوں نے نگران کمیٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ بازار کابینہ کے ساتھ مکمل طور پر حساب کتاب کریں ۔
728 total views, no views today


