اسلام آباد،انجینئر امیر مقام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عمران خان کو ان کا جیون ساتھی مل گیا ہے،انہوں نے دونوں کیلئے خوشگوار زندگی کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے شادی کی تقریب کو سادگی سے منانے کی روایت خوش کن ہے اور ہم ان کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں۔
576 total views, no views today
Comments


