سوات(سوات نیوز) پولیس کا سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کاروائیاں جاری، حالیہ کارروائی میں 8585گرام چرس، 110گرام آئس، 513گرام ہیروین، 3عدد پستول اور 40کارتوس برآمد ۔پولیس زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اُوز کی نگرانی اور ایس ایچ اُوز کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیا گیا۔دوران آپریشن8585گرام چرس،110گرام آئس، 513گرام ہیروین، 2عدد پستول،40عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔
948 total views, no views today
Comments



