بریکوٹ ، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت میں خوشی ہوتی ہے ،سوئی گیس کی فراہمی اور کنکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ میں سوئی گیس کاافتتاح ہم نے کیاتھا،جسے ہم پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، ا نہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سوئی گیس کے افتتاحی تختی گرائی ہے وہ امیر مقام یا ن لیگ کا نہیں بلکہ پورے تحصیل بریکوٹ کے عوام کی بے عزتی کی ہے سوئی گیس وفاقی اداراہ ہے لیکن ایم پی اے کی سوئی گیس کا افتتاح سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی عوام کو مذید دھوکہ دینے کے بجائے عوام کی خدمت کریں عمران خان کو دھرنوں میں بیوی کے سوا کچھ نہیں ملا عمران خان بنی گالا سے صوبائی حکومت چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ ہر سات بار حملے ہوئے ہیں اور مجھے سات با ر نئی ذندگی ملی ہے مگرذندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اس موقع پر ن لیگ کے قائیدین اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا اور آج پورا کر رہے ہیں حلقے کی عوام اور میڈیا سے کہتا ہوں کہ ہمارا دامن صاف ہے،جب تک ہم سیاست کے عمل میں شامل عوام کو شرمندہ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا ہمں ورثے میں دہشت گردی،لوڈشیڈنگ،مہنگائی ملی ،ہم نے مقابلوں کے بعد ان کو حل کیا،کہ آج کل مخالفین اپنے اپنے حربے استعمال کرکرہے ہیں مگرناکام ہو رہے ہیں ،عمران خان پختونوں کا مذاق اڑان بند کرے کیونکہ پختون قوم نے عمران خان کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے حلانکہ پی ٹی ائی کے نو منتخب ممبران اسمبلی یونین کونسل ناظم بھی نہیں جیت سکتے انجینئر امیر مقام خان نے کہا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک کی تعمیر اور عوام کی بہتری ہے جبکہ دھرنا سیاست والے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ہر محب وطن جانتا ہے اور سمجھتا ہے ، مسلم لیگ (ن) ملک سے لے کر گلی محلے کی سطح تک ترقیاتی کام کر رہی ہے ، بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح بھی بہت جلد کرونگا۔انہوں نے کہا کہ جو کام وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے دور حکومت میں ہو رہا ہے یا جو ہوا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ صرف آغاز ہے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنے5سال پورے ہونے سے پہلے ملک کو سنوار دے گی ، ترقی اور روزگار میرے ہر ہم وطن کو اس کی دہلیز پر ملے گا۔اس موقع پر ن لیگ کے ضلعی رہنماووں میں عزیزاللہ بدا،عدالت خان شموزی ،انجنئر عمر فاروق خان سمیت کئی رہنماووں نے بھی خطاب کئے ،تحصیل رہنما عجب خان نے تما م لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔رپورٹ : ریاض خان سوات نیوز ڈاٹ کام
856 total views, no views today


