مینگورہ،ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور اس کے چچا اور خالو کے مظالم سے مجھے نجات دلائی جائے۔ ورنہ اپنے خاندان سمیت خودسوزی کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار کبل کے رہائشی محمد عباس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی جواز کے مجھے پولیس سٹیشن کبل میں بند کر دیا۔ میری بار بار فریاد پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔ میرا تمام ٹی وی مالکان سے اپیل ہے کہ جب بھی مراد سعید کسی بھی ٹاک شو میں بیٹھا ہو تو برائے مہربانی میرے ساتھ رابطہ کریں کہ میں ان کے اور ان کے خاندان کے کرتوتوں کے بارے میں بتاؤ۔ مراد سعید اکیلا قومی اسمبلی کا ممبر نہیں بلکہ ان کے خاندان کے تمام افراد قومی اسمبلی کے ممبران ہے۔ ان کے مظالم سے مجھے نجات دلایا جائے۔ ورنہ اپنے خاندان کے ساتھ خودسوزی کرونگا۔ جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور انصاف کے دعویداروں پر ہوگی۔
960 total views, no views today


