مٹہ ،مٹہ سیدڑہ روڈینگار میں رونما ہو نے والے سورہ کیس میں گرفتار چار ملزمان کو عدالت نے دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حراست میں دے دئے۔جبکہ سورہ میں دینے والی لڑکی کو عدالت نے مامو زاد بھائی محمد کریم ولد بختیار سکنہ سیدڑہ کو ضمانت پر حوالہ کر دی۔ادھر چپریال پولیس نے فرار ہو نے والے چھ ملزمان میں جرگے کا ایک اور ممبر نقشے ولد شڈل سکنہ سیدڑہ کو گرفتار کرلیا۔جبکہ پانچ اورملزمان کے گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
704 total views, no views today
Comments


