سوات:اپر سوات مٹہ تحصیل کے علاقہ فاضل بانڈہ میں سسرالیوں نے26 سالہ خاتون کے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ان کو رات گئے 26 سالہ خاتون مسماۃ (ث) زوجہ عصمت اللہ کے گلے میں پھندڈال کر خودکشی کی اطلاع ملی۔ جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کاجائزہ لیا، تو شواہد کچھ اور کہہ رہے تھے۔ خاتون کے والد لعل باچا نے بھی بیٹی کی موت کو قتل قرار دیا۔ اس کے سسر عمرصادق اور دو دیوروں امجد علی اورعرفان اللہ پر قتل کی دعویداری کردی۔ وجہئ قتل گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ کا شوہر دو سال سے بیرون ملک مقیم ہے۔دونوں کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرد یا ہے۔
670 total views, no views today
Comments



