مینگورہ (سوات نیوز) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی خان نے کہاہے کہ سوات یونیورسٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی أٸی ہے ہمیں مل کریونیورسٹی کودرپیش مشکلات کوحل کرناہوگاتاکہ نوجوان نسل کو ایک بہترماحول میں زیورتعلیم سے أراستہ کیاجاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا آظہارگزشتہ روزسوات یو نیورسٹی میں جاری تعمیراتی کام کےحوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان بھی موجود تھے. رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات محبوب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیز ون کے تحت کئی پیکجز بشمول مین گیٹ, باونڈری وال, سڑکیں, رہائشی فلیٹس مکمل کی جاچکی ھے جبکہ دیگر عمارتیں جلد مکمل ہوکر یونیورسٹی کے حوالے کئے جائنگے. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے صوبائی حکومت کے جانب سے فراہیم کئے گئے 1040 میلین روپے میں سے 820 میلین خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فراہم کردہ 380 میلین سے 155 میلین روپے تعمیراتی کام پر خرچ کئے جاچکے ہیں.
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدرعلی خان نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کرکے یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز اور مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے. اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے ڈاکٹر حیدرعلی خان کو اعزازی شیلڈ پیش کیا……
910 total views, no views today



