مینگورہ(سوات نیوز)موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔ڈیلران اورخریدارپریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کاروبارکا پہیہ رک گیا۔حکومت توجہ دے۔ان خیالات کا اظہارسوات موٹرسائیکل یونین کے سینئیرنائب صدر حسن خان نے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محدودمدت میں کمپنیوں اورحکومت نے موٹرسائیکلوں کے نرخوں میں انتہائی اضافہ کریاہے جس کے سبب نہ صرف گاہکوں کی قوت خریدجواب دے گئی ہے بلکہ ڈیلروں کا کاروبار بھی رک گیاہے۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل ڈیلررزق حلال کمارہے ہیں مگر نرخوں کے بڑھ جانے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں لہٰذہ حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھاکر ان کی پریشانیاں دور کرے۔
654 total views, no views today
Comments



