پشاور(سوات نیوز)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا کہ پورے ملک اور خصوصا خیبر پختون خواہ کی مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر شریک ہیں ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا اہم کردار ہے اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے روزنامہ گلوبل ٹائمز اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔
678 total views, no views today



