مینگورہ (سوات نیوز ڈاٹ کام ) صحت مند اور منظم زندگی کے لئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے۔ خپل کلی وال کارواں.تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی ذھنی نشونما کے لئے اہم ہیں۔ نوجوان محنت کرکے اس شعبے میں اپنا نام اور باعزت مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ کے کے کے علاقے میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعلیمی ادارں میں تقریبات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرتا ہے اور پھراس میں پوزیشن لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیئے جاتے ہیں۔ تنظیم نے کوکارئی سوات میں طلبہ کو تربیت دینے کے لئے ایک کرکٹ ٹریننگ اسپاٹ بھی بنایا ہے جہاں طلبہ فارغ اوقات میں پریکٹس کرتے ہیں۔ جو لوگ کھیل کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں اور صرف بچوں کی تعلیم پر زور دیتے ہیں وہ کھیلوں کی اہمیت اور ان کے فوائد سے ناواقف ہیں۔ کھیل انسان کی شخصیت کو سنوارنے میں بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ کھیل کود انسان میں تحمل تنظیم فرماں برداری اور قوتِ برداشت کی بڑھوتری بھی کرتا ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا بھی سیکھاتا ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ ہر سکول میں کھیلوں کے میدان بنائیں اور اس مد میں طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
759 total views, no views today



