سوات (سوات نیوز )محکمہ خوراک نے تحصیل کبل کے مختلف علاقوں دیولئی , سیرسینی اور ملحقہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانداروں پر جرمانے لگائے , اس موقع پر محکمہ فوڈ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جوادعلی اور فیلڈ افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے , ڈی ایف سی جوادعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروائی عوامی شکایات پر کی گئی اور بعض دکانداروں پر جرمانے بھی لگائے گئے اس موقع پر انہوں نے کبل سستا بازار کا وزٹ کیا اور سرکاری آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کی جبکہ جگہ جگہ پر سرکاری آٹا ڈیلرز کے بھی چیکنگ کی گئ
1,202 total views, no views today
Comments



