سوات(سوات نیوز)گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرال ہونے والے ویڈیو ں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،سمسن گروپ کو جو زمین حکومت نے لیز پر دیے اس کی دائرہ اختیار میں گیٹ لگانا کمپنی کا قانونی حق ہے،عوام کے لیے الگ راستہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں کمپنی نے کسی کو نہیں روکا،مری،پشاور،اسلام اباد سمیت ملک کی کسی بھی شہر میں فائیو سٹار ہوٹل ہو تا ہے ان کے اپنے پروٹوکول اور ضابطے ہوتے ہیں،سیکورٹی ریسک اور سیاحوں کے تحفظ کے لیے اقدمات کرنا ادارے اور پولیس کی زمہ داری ہے۔دو تین لوگوں کے شور کرنے پر ہزاروں لوگوں کو بے روزگار نہیں کرسکتے۔فائیو سٹار ہوٹل کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے جس کو قائم رکھنا سب کی زمہ درای ہے۔نفرت انگیز بیانیہ اور میڈیا ٹریل نہ صرف سائبر کرایم کی زمرے میں اتا ہے بلکہ اس طر ح غلط بیانی اور نفر ت انگیز بیانیہ سیاحت کے ترقی میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے۔کمپنی نے اربوں روپے کو خرچ کرکے ہزاروں مقامی لوگوں کونہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کئے بلکہ سیاحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سیاحت کے بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے سرمایہ کار کے خلاف ایک سازش کے تحت اس طرح منفی چیزوں کو سوشل میڈیا پر پھیلانے اور کمپنی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کیا جا رہا ہے۔سیاحوں کے لیے ملم جبہ میں فائیوں سٹار ہوٹل اور دیگر سہولیت فراہم کرنے کے بعدسیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ کمپنی کی کامیابی اور بہترحکمت عملی کا ثبوت ہے۔بہترین سہولیات کی وجہ سے ملم جبہ بین الاقوامی سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے،ملم جبہ میں خیبر پختونخوا ہ حکومت کی تعاون سے سمسن گروپ نے بین الااقوامی معیار کے مطابق،پی سی ہوٹل،چئیرلفٹ،زیپ لائن،اسکی شاپ،اسکینگ کی سہولیات فراہم کرنے اور انٹر نیشنل سنو بورڈنگ کے مقابلوں کے انعقاد کے بعد وادی ملم جبہ نے مری،گلیات سمیت خیبر پختونخواہ کے دیگر سیاحتی مقامت کو پیچھے چھوڑ دیالیکن اب سوات کی ترقی او ر خوشحالی کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کو توقیت دینے کے لیے چند سازشی عناصر مختلف حربوں کے زریعے علاقے کے سیاحت کو تباہ کرنے کے ناکام کوشیش کر رہے ہیں جس کو چند مقامی لوگ بھی اپنے مقاصد کے لیے سپورٹ کررہے ہیں جو سوات کے ترقی میں بڑی رکاوٹ اور سیاحت کے ترقی کے لیے بڑی نقصان کا باعث بنے گا جن سے سوات اور یہاں کے رہائشی اور تجاروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔سال دوہزار دو میں ملم جبہ میں صرف پی ٹی ڈی سی ہوٹل تھا مگر دو ہزار چودہ کے بعد جب سمسن گروپ نے سرمایہ کاری کی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پی سی ہوٹل،چئیرلفٹ،زیپ لائن اور دیگر سہولیات فرایم کئے تو ملم جبہ میں دیگرچھوٹے سرمایہ کاروں نے بھی سرمایہ کاری شروع کردی اور اب علاقے میں 100 سے زائد ہوٹل قایم ہو گئے ہیں جس کا کریڈٹ سمسن کو ہی جاتا ہے۔حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے سازشی عناصر کے روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ علاقے میں ترقی کا سفر جاری رہے
2,317 total views, no views today



