سوات(سوات نیوز) اپیکا کا اسلام آباد میں ملازمین ہر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اورواک کا اہتمام کیا گیا، سرکاری ملازمین کے تنظیم ایپکا کے زیر اہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی، ملازمین ڈی سی افس سے روانہ ہوئے اور سوات پریس کلب پر اپنا احتجاج ختم کردیا ، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا کے رہنماوں نے کہا کہ اسلام اباد میں ملازمین کیخلاف انسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج ظلم کی انتہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایپکا اپنے حقوق کیلئے ہر فورم اور ہر جگہ اواز اٹھائے گی ، اور کسی بھی قسم کے طاقت سے ڈرنے والی نہیں ہے
698 total views, no views today
Comments



