بریکوٹ ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی رہنما سلیم خان مرحوم کے فرزند مسلم لیگ(ن) کے رہنما بہار خان اف گورتئی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے تحصیل بریکوٹ سوئی گیس منصوبے اور گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کے تحصیل بریکوٹ کے عوام کے دل جیت لیا ، اور مزید ترقیاتی منصوبوں کا وسع جال بچھا دیا ہے ، انجینئر امیرمقام کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا ،اانہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ سوئی گیس منصوبہ اور گرڈاسٹیشن تحصیل بریکوٹ کے عوام دیرینہ مطالبے تھے ، جس پر انجینئر امیر مقام نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر وفاقی حکومت کے تعاون سے ان منصوبوں کا فوری افتتاح کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف والے انجینئر امیر مقام کے منظور کردہ منصوبے اپنے نام کر نے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ، وفاق کے زیر انتظام محکموں سے صوبائی حکومت کا کو ئی واسط ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس مسائل کے بارے عوامی اجتماعات میں مسلسل کہ رہے ہیں ، کہ محکمہ واپڈا ور سوئی گیس وفاقی ادارے ہیں ، ان سے ہمارا کو ئی واسط نہیں ہے ، تو پھر ان محکموں کا افتتا ح صوبائی حکومت کا نمائند ہ کسیے کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انشاللہ انے والادور پاکستان مسلم لیگ کا ہے ، کیو نکہ عوام دوسرے تمام سیاسی پارٹیوں سے بدظن ہو چکے ہیں ، اب عوام کے نظریں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر لگی ہو ئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ این ایچ اے نے انجینئر میرمقام خان کی خصوصی ہدایات پر سوات تمام سٹرکوں خصوصالنڈاکی تا بریکوٹ روڈ پر تعمیر اتی کام تیز کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ انجینئر امیر مقام ایک نڈر بے باک عوام کے ترجمان لیڈر ہے ، ان کے توسط سے علاقے کے تعمیر وترقی میں بھر پور کرداد ادا کر ینگے ،
608 total views, no views today


