مینگورہ(ناصرعالم)ٹراما سنٹر کا پورا عملہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعاربنائے،آنے والے مریضوں کی مکمل دیکھ بال اور خدمت ہمارے فرائض میں شامل ہے،سٹاف کا ہرفرد فرائض منصبی کے احسن طریقے سے ادائیگی کو ہرصورت یقینی بنانے سمیت ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاؤن بھی کریں تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے،ان خیالات کا اظہار سیدوشریف ہسپتال کیجولٹی کے ٹراما سنٹرکے چیف وزیر خان نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ نے مخلوق کی خدمت کا موقع دیا ہے تو ہمیں اسے صحیح طریقے سے استعمال کرنا چاہئے ہمارا کام دکھی انسانیت کی خدمت اور مریضوں کا دکھ بانٹنا ہے اور اس ضمن میں ہمیں کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی ہرگز نہیں کرنی چاہئے،انہوں نے کہاکہ مریض یہاں پر امراض سے چھٹکارا پانے کی امید لے کر آتے ہیں لہٰذہ ہمیں ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا ہر مریض اوران کے ساتھ آئے ہوئے تیمارداروں و رشتہ داروں کے ساتھ نرم لہجہ اور بہترین رویہ اپناناہوگا،انہوں نے کہاکہ تمام سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ ہمارا پیشہ خدمت بھی ہے اور عبادت بھی ہے۔
996 total views, no views today



