مینگورہ ، یونین کونسل رنگ محلہ کے مکینوں کا سوئی یس لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف رنگ محلہ سے نشاط چوک تک احتجاجی ریلی، مظاہرہ ،ڈاکٹر خالد ، حاجی فضل واحد ، سجاد باغی اور دیگر مقررین کا خطاب ایڈیشنل اے سی حامد علی سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ، گزشتہ روز یو سی رنگ محلہ کے سینکڑوں مکینوں نے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف رنگ محلہ سے نشاط چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور نشاط چوک میں مظاہرہ کیا ، مظاہرین سے ڈاکٹر خالد محمود ، سجاد باغی ، حاجی فضل واحد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں شدیدسر دی کے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور یو سی رنگ محلہ اس مد میں شدید متاثرہوا ہے ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں ، مظاہرین سے ایڈیشنل اے سی حامد علی نے مذاکرات کئے اور یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں اقدامات کریں گے ، جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ، علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکٹر خالد محمود نے بتا یا کہ کہ اس سلسلے میں ہمارا کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کیس بھی چل رہا ہے ، انہوں نے ڈی سی سوات اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں نوٹس لینے اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔
760 total views, no views today


