مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے زیرانتظام بی اے، بی ایس سی، بی کام اور بی بی اے کے امتحانات 15 جون 2021 سے شروع ہونگے. کنٹرولر امتحانات محمد ریاض کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے/بی ایس سی, بی بی اے اور بی کام کے سپلیمنٹری امتحانات 15 جون 2021 سے شروع ہونگے۔ جس کیلئے امیدواروں کو رول نمبر جاری کئے جاچکے ہیں. ریگولر طلباء وطالبات کے رول نمبرز ان کے متعلقہ کالجز کو بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ پرائیوئٹ امیدواراں کو رول نمبر ان کے پتہ پر بھیج دئے گئے ہیں. ۔ 9جون 2021 تک رول نمبر سلپ موصول نہ ہونے کی صورت میں امیدواران امتحانات شروع ہونے سے پہلے پہلے کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی اف سوات واقع کانجو ٹاون شپ سیکٹر اے سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے امیدواران یونیورسٹی آف سوات کی ویب سائٹ www.uswat.edu.pk ویزٹ کرسکتے ہیں
788 total views, no views today



