لاہور: ہدایتکار اے حفیظ نے حیاء علی کو کٹ کرکے آمنہ ملک کو سائن کرلیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہدایتکار اے حفیظ نے اداکارہ حیاء علی ، وہاج ، اورنگزیب لغاری ، فردوس جمال ، راحیلہ آغا ، علی عباس اور جسمین خان کو لے کر فلم ’’بھول‘‘ شروع کی تھی۔
جس میں اداکارہ حیاء علی نے افتتاحی عکسبندی میں حصہ بھی لیا ، لیکن اب حیاء علی اور وہاج کی جگہ پر آمنہ ملک اور احمد بٹ کو کاسٹ کرتے ہوئے گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں ان کے ابتدائی سین عکسبند کیے ۔ اس حوالے سے اے حفیظ نے بتایا کہ ہم اس فلم کو مارچ میں مکمل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اداکارہ حیاء علی اور وہاج کے ساتھ ڈیٹس کا ایشو بن رہا تھا اس لیے آمنہ ملک اور احمد بٹ کو سائن کرلیا ہے
946 total views, no views today
Comments


