بریکوٹ، صوبائی حکومت سوات میں ہاؤسنگ سیکم پر عوامی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل اقدامات کرے گی ۔ملکیدم بریکوٹ میں ایک انچ زمین بھی ہاؤسنگ سیکم کے لئے کسی کے مرضی کے خلاف نہیں لی جائے گی ۔کیونکہ صوبائی حکومت علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے منصوبے شروع کرے گی نہ کہ کسی سے آمد ن کے ذرائع چھین لئے جائیں ۔باغات اور زرعی زمینوں کو بچانے اور اسے بنجر زمینوں پر منقل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے ملاقات جلد کروں گا ۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی پی کے 81صوبائی ممبر عزیز اللہ خان گران ،ڈائر یکٹر پی ایچ اے ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد عمیر ،تحصیلدار بریکوٹ کے علاوہ علاقہ ابوہا کے زمیندار اور سماجی لوگوں کے ساتھ جر گہ میں کیا ۔جرگہ کے دوران پی ایچ اے ڈائر یکٹر کے سامنے ملکان زمین نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ہمیں ہاؤسنگ سکیم منظور نہیں ہے کیونکہ یہ زمینیں ہمارے آمدن کے واحد ذریعے ہے ۔ان زمینوں پر ہمارے سالوں کی محنت اور لاکھوں روپے کی لاگت آئی ہے جو کہ اب کامیا ب ہو کر ہمارے روزی کا ذریعہ بن گیا ہے ۔اگر پھر بھی صوبائی حکومت ہاؤسنگ سیکم کا منصوبہ جاری رکھنا چاہتا ہے تو ہمارے گاؤں ابوہا کے گھروں کو مسمار کر کے منصوبہ شروع کرے مگر ملکیدم میں ایک انچ زمین دینے کو تیا ر نہیں ہیں ۔بعد میں ایم پی اے عزیز اللہ خان اور پی ایچ اے ڈائر یکٹر نے جرگے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اس جگہ پر یہ منصوبہ ترک کرکے کہیں دوسری جگہ منتقل کردے گی۔؛
383 total views, no views today


