سوات(سوات نیوز) عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی خصوصی ہدایت پر میاندم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات حامد خان نے عوام کے مسائل سنے۔ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقامی افراد کی بھی بھرپور شرکت۔ کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کے ٹریفک مسائل اور روڈ حادثات، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بجلی اور گیس کے مسائل، سیاحت سے متعلق امور، صفائی اور ایریگیشن سے متعلق مسائل زیر بحث ائے۔کھلی کچہری میں متعلقہ محکموں کے سربراہان نے عوام کو جوابات دئے اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر عوام کو اعتماد میں لیا۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی کارکردگی پر تسلی کا اظہار کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات حامد خان کا اس موقع پر عوامی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام سے رابطے کو مختلف ذریعوں سے مضبوط سے مضبوط بنا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ ضلعی محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ انعقاد کررہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات حامد خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد میاندم کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کرنا اور اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو صحیح معنوں میں جاننے کا موقع مل رہا ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ عوام ضلعی محکموں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور کھل کر اپنے مسائل پیش کررہے ہیں۔ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے مختلف مسائل کی جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی گئی جس پر اے ڈی سی نے حل کے لئے محکموں کے افسران کو اقدامات کرنے کے لئے ہدایات بھی دی۔
1,057 total views, no views today



