مینگورہ،حیات محمدخان شیرپاؤ کی برسی کل منائی جائے گی،کارکنوں نے تیاریوں کو آخری شکل دے دی،جوق درجوق شرکت کریں گے،اس حوالے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے بتایا کہ حیات محمد خان نے پختون قوم کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے،انہوں نے کہاکہ کل آٹھ فروری کوچارسدہ شیرپاؤمیں شہیدحیات محمدخان شیرپاؤ کی برسی جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منائی جائے گی جس کیلئے پارٹی کارکنوں نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں اورکل سوات سمیت ڈویژن بھر سے قافلوں کی شکل میں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک میں بسنے والی تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر ان کے حقوق دلانے کیلئے آواز اٹھارہی ہے اوراس مقصد کیلئے ہمارے محب وطن لیڈر آفتاب احمد خان شیرپاؤ عملی جدوجہدکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پختون قوم کو ہردورمیں بری طرح نظراندازکیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج اس قوم کو مختلف قسم کے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے تاہم قومی وطن پارٹی اس وقوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے برسرپیکار ہے اورہماری یہ کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ بہت جلد رنگ لائیں گی۔
636 total views, no views today


