مینگورہ،قومی وطن پارٹی نے سوات کیلئے منظورکردہ بین الاقوامی معیارکے سٹیڈیم کو پنجاب منتقل کرکے مرکزنے سوات کے حقوق پر ایک اورڈاکہ ڈال دیاہے،اس سے قبل بھی کئی سہولتیں یہاں سے چھین لی گئی ہیں اب سٹیڈیم بھی چھین لیا گیا جوموجود ہ صوبائی حکومت کی غفلت اورناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے تاہم قومی وطن پارٹی سواتی عوام کی مسلسل حق تلفی اوراستحصال کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گی بلکہ اس طرح کے اقدامات کیخلاف ہرفورم پر آواز بلند کرے گی،
ان خیالات کااظہار ضلعی پریس سیکرٹری بہرام خان عثمان خیل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوروز قبل وفاقی وزیر بلدیات نے میڈیا پر کھلے عام بات کا اعلان کیا کہ سوات کیلئے منظورکردہ بین الاقوامی معیارکے سٹیڈیم کو اپنے متعلقہ علاقے میں منتقل کردیا ہے جس کا باقاعدہ نقشہ بھی دکھایا گیا جس کے بعدسوات کے عوام میں تشویش اورغم وغصے کی لہردوڑ گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی سوات سے کئی سہولتیں دیگراضلاع اورصوبوں میں منتقل کی جاچکی ہیں اوراب سٹیڈیم بھی چھیناگیا جو موجود ہ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ فوری انصاف کی فراہمی اوراستحصال کے خاتمہ کے دعویداروں کی آنکھوں کے سامنے سوات سے سٹینڈیم منتقل کیا جارہاہے اوروہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس اقدام میں پی ٹی آئی برابرکی شریک ہے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کوکسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیارنہیں بلکہ اس کے خلاف ہرفورم پر آوازاٹھائے گی۔
311 total views, no views today


