سوات(سوات نیوز) گجر قوم نے 8 جولائی کو ال پارٹی کانفرنس بلانے کااعلان کردیا۔8 جولائی کو پی ٹی آئی کے بغیر ضلع سوات کے تمام پارٹیوں کا اجلاس منعقد ہوگا ، اجلاس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور سربرہان شریک ہونگے ۔۔۔ گوجر قوم کے نمائندگان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت تجاوزات کے نام پر گجرقوم کی حقوق تلف کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدتھا کہ وزیراعلی ہمارے ساتھ انصاف کرینگا لیکن انہوں نے گجرقوم کی مزید توہین کی۔ اب گجرقوم ال پارٹیز کانفرنا منعقد کرےگی جس میں پی ٹی ائی کے ہم خیال سیاستدانان بھی شرکت کرینگے ۔ اور اس کانفرنس میں ایسا احتجاجی تحریک شروع کیا جائیگا کہ وزیراعلی اس تحریک کی وجہ سے مستعفی ہوکر گھر بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مزید حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔
889 total views, no views today



