سوات(سوات نیوز) حبیب النبی ولد حبیب اللہ سکنہ علیگرامہ نے تھانہ کبل میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ سید رحمان ولد محمد جان سکنہ پڑاؤ برتھانہ مٹہ اور نثار ولد سید محمد سکنہ بٹوڑہ سیدو شریف نے میرے شیٹرنگ کا دُکان واقعہ علیگرامہ آکر مجھ سے دس جوڑے فرمے /پیلرز، ڈرم وغیرہ جس کی کل مالیت تقریبا 2لاکھ روپے بنتے ہیں کرایہ پر 4,5دن کیلئے تعمیراتی کام کے غرض سے لے گئے تھے، مقررہ میعاد پورا ہونے پر میرے دکان سے کرایہ پر لئے گئے شیٹرنگ کا سامان واپس نہ پہنچایا، معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ سید رحمان اور نثار نے کرایہ پر لئے گئے سامان کو فروخت کیا ہے۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کبل بادشاہ حضرت نے ایس ایچ اُو تھانہ کبل اعجاز باچا کی سربراہی میں ایک ٹیم مقرر کی، مقررہ ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے سید رحمان ولد محمد جان اور نثار ولد سید محمد تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا، دوران انٹاروگیشن گرفتار ملزمان نے کرایہ پر لئے گئے شیٹرنگ سامان فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ اور لوگوں سے بھی اسی طرح کی دھوکہ دہی کرنے کا بھی اعتراف کیا اور اُن کی نشاندہی پر مقررہ ٹیم نے شیٹرنگ کا سامان برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔ شیٹرنگ دکان کی مالک حبیب النبی ولد حبیب اللہ نے سوات پولیس بالخصوص ڈی ایس پی کبل اور کبل پولیس کے کارکردگی کو سراہا۔
2,866 total views, no views today



