سوات(سوات نیوز)سوات میں محکمہ بہبود آبادی کے جانب سے عالمی یوم آبادی کے حوالےسے سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں بڑی تعداد مین خواتین نے شرکت کی اس موقع پر واک کا انعقاد بھی کیاگیا تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات عرفان علی نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فیملی پلاننگ کے طریقوں کو اپنائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر سوات عاصم ضیاء کاکاخیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواتین اپنے بچوں کو 2 سال تک اپنا دودھ پلائیں یہ بچوں کا شرعی حق ہے۔
836 total views, no views today
Comments



