سوات(سوات نیوز)وزیر اعلی محمود خان نے بھی نوٹس لے لیا ۔ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر کے بیٹے کےلۓ میٹرک کے امتحان میں خصوصی انتظامات پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نوٹس لیتے ہوۓ ذمہ داروں کے خلاف کاروائ کے احکامات جاری کردیے
اسی طرح ملاکنڈ تعلیمی بورڈ دیر لوئر سنٹر میں طالب علم کا میٹرک کے جاری امتحانات میں نقل کرنے پر صوبائی وزیرتعلیم نے نوٹس لےلیا
صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا ملاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر اور نقل پر اس کے بیٹے کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔
کنٹرولر کو امتحان جبکہ متعلقہ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کردینے اور انکوائری کا حکم۔
مزید کاروائی کےلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم۔ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی ۔
میرٹ کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔ شہرام خان ترکئی ،
میڈیا اور ان تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو کہ کہ اس طرح کے کاموں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ شہرام خان ترکئی۔
646 total views, no views today



