سوات، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر امیر مقام کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہیں گردش کرنے لگیں، مختلف ذرائع کے مطابق امیر مقام کے رابطے پیپلز پارٹی کیساتھ تواتر سے جاری ہے،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور امیر مقام کے درمیان رابطے شروع ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے امیر مقام کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، جس مثبت جواب بھی دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سوشل ویب سائیٹ ٹویٹر پر دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو گیا ہے، بلاول بھٹو امیر مقام کو صوبے کی اہم ذمہ داری سونپ سکتے ہیں اگر وہ ن لیگ چھوڑ دے، دوسری طرف امیرمقام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،میرا جینا مرنا پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو صوبے کااہم جماعت بنانے کیلئے کوششیں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بعض افراد من گھڑ ت اور غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا اصف زرداری کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر دوسرے پارٹی میں شامل ہوں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو صوبے میں فعال بنانے کیلئے سرگرمیاں جاری ہے۔
749 total views, no views today


