سوات(سوات نیوز)اے این پی تنظیمی کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے کابینہ زیر صدارات مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے سوات کے دورے کا آغاذ تحصیل بریکوٹ سے کردیا۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ فاتحہ خوانیاں بھی کی۔اس موقع پرمرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب، صوبائی نائب صدر شازیہ اورنگ زیب،صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری رحمت علی خان،ضلعی صدر ایوب خان،جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان،پریس سیکرٹری عبدالصبور،سابق ایم پی اے شیرشاہ خان،جعفرشاہ کے علاوہ اے این پی تحصیل بریکوٹ صدر فضل اکبر خان،جنرل سیکرٹری ریاض علی کے علاوہ تحصیل بریکوٹ کے عہدیداروں اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔بریکوٹ میں ے این پی تنظیمی کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے بریکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پارٹی نے صوبے کے تنظیموں کو مزید منظم کرنے اور اصلاحات کرنے کے سلسلے میں کئی کمیٹیاں بنا ٰ ئی ہیں جسمیں ایک کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے لئے ہے جس کی میں صدارات کررہاہوں۔پورے ملاکنڈ ڈویژن کا دورہ کرکے پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو چار ماہ بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ افغانستان کی امن پورے خطے کے لئے امن کی ضمانت ہے۔امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذکرات کرکے منتخب حکومت کو نظر اندازکرکے ظلم کیا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا ہے۔پہلے چالیس سال جنگ روس کے خلاف لڑا گیا اور اب یہ جنگ چین کے خلاف ہے۔اگر امریکہ،چین،روس،پاکستان،ترکی نے فریقین کے مابین مذکرات نہیں کئے تو افغانستان کے تباہی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامیت کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں موجودہ حکومت مخلص نہیں ہے اور انہوں نے کرونا اور افغانستان کا مسلۂ پیش کرکے راہ فرار اختیار کررہاہے جو کہ ٹھیک نہیں ہوگا۔انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کواسٹبلشمنٹ کی ضرورت تھی اور انہیں تخت اسلام آباد پر بٹھا کر ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔آج پاکستان میں مہنگائی،کرپشن،بے روزگاری عروج پر ہے اور آزاد خارجہ پالیسی نہ ہونے اور الیکشن کو سلکشن میں تبدیل کرنے کی وجہ سے پاکستان پر دنیا اعتماد نہیں کرتی۔
548 total views, no views today



