ملتان: سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کی حالیہ فارم کی وجہ سے پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں اسے شکست دینے کا نادر موقع ہے اور ٹیم اس طرح روایتی حریف سے کبھی نہ جیت پانے کی روایت ختم کر سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور اب وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم کی پرفارمنس دیکھی، اس لیے مجھے امید ہے کہ پاکستان اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میرے خیال میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، چوتھی ٹیم پاکستان یا بھارت میں سے کوئی ایک ہوسکتی ہے، دونوں کے درمیان ایونٹ کے آغاز پر مقابلہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔
696 total views, no views today
Comments


