مینگورہ، ٹانک میں وکلاء پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف سوات میں وکلاء برادری نے ایک روزہ ہڑتال اوربائیکاٹ کے بعد تین روزہ سوگ منانے اوروکلاء کے قاتلوں کی گرفتاری ومتاثرہ خاندانوں کیساتھ تعاؤن کرنے کابھی مطالبہ کردیا،اس حوالے خیبرپختونخوابارکونسل کے ممبراورمعروف قانون دان سعیدخان ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ ٹانک میں ان کے دومعززوکلاء بھائیوں پر فائرنگ دراصل پوری وکلاء برادری پر حملہ کے مترادف اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ واقعہ کیخلاف کے پی بارکونسل کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کی طرح سوات میں بھی وکلاء نے ہڑتال اوربائیکاٹ کی جبکہ آج سے تین روزسوگ منانے کا بھی اعلان کردیا ،انہوں نے کہاکہ وکلاء پر قاتلانہ حملے کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں تاہم وکلاء اس طرح کے اقدامات سے خائف نہیں ہوں گے اوروہ بدستورانصاف کی فراہمی اورقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے کیونکہ ہمارے حوصلے بلندہیں اورجو لوگ قانون اورنصاف کی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کی کوشش کریں گے انہیں کبھی بھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی، اس موقع پرانہوں نے حکومت سے ٹانک وکلاء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اورمتاثرہ خاندانوں کیساتھ تعاؤن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
616 total views, no views today


