اسلام آباد: سینیٹرز کو بکاؤ مال کہنے پر سینیٹ کی استحقاق کمیٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس بھجواتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سینیٹرز کو بکاؤ مال کہنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کریں، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر تحریک انصاف کے چیئرمین کا کمیٹی کے رو برو پیش ہونا ضروری نہیں
ان کی نمائندگی وکیل بھی کرسکتے ہیں۔ اگر قانونی ماہرین کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے تو عمران خان کو پیش ہونا ہوگا، اس کے علاوہ اگر نوٹس پر وہ یا ان کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تو کمیٹی کو وارنٹ جاری کرنے کا بھی اختیارحاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان نے سینیٹرز کو بکاؤ مال کہا تھا جس پر سینیٹ کے اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔
489 total views, no views today


