سوات(سوات نیوز)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پولیس نے حاجی بابا سکول کے قریب دکان سے چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا.
پولیس کے مطاطق تفتیش کے دوران گرفتار چور کے نشاندہی پر اس کا ساتھی بھی گرفتار کرلئے گئے۔
گزشتہ روز کبیر احمد ولد عمرڈھیر سکنہ خواجہ آباد نے اپنے دکان نزد حاجی بابا سکول سے 80 ہزار روپے چوری ہونے کی رپورٹ کی.جس پرایس ایچ او مجیب عالم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے ملزم اسماعیل ولد گل زادہ ساکن شیراڑی کو گرفتار کر لیا.
دوران انٹاروگیشن گرفتار چور اسماعیل نے اپنے دوسرے ساتھی امان اللہ ساکن گجر آباد آمانکوٹ کا نام بھی اگل دیا، جو اس کے ساتھ چوری کرنے میں ہمراہ تھے
502 total views, no views today
Comments



