سوات (سوات نیوز) ) ظالم اور جابر حکمرانوں نے بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والوں کو جیل میں بند کرکے اذیت سے دو چار کردیا لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند کرتے رہیں گے ساتھ دینے پر تحصیل مٹہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ورکروں کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار گرفتار ہونے والے افراد نے رہائی کے بعد سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر امجد علی، قاری رحیم اللہ، جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمید الحق،خالد فاروق، قومی وطن پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر پاریٹوں کے مقامی قائدین بھی موجود تھے، جیل سے رہا ہونے والے سیاسی ورکروں سید اظہار اللہ، سیراج خان احمد گل شلمانی، وحید نوبل، ظفر اللہ خاکسار، عصمت علی نے کہا کہ رہائی کے بعد شاندار استقبال پر تحصیل مٹہ کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ورکروں کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کے ظالم حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی انتقام لینے پر اترائی ہے اور حق کی آواز دبانے کیلئے ہم سب کو ایک کمرے میں سیل کردیا، چہل قدمی کی سہولت بھی لے لی گئی اور ٹھنڈے پانی سے محروم رکھا اور ہمیں ہر طرح اذیت دینے کی کوششوں کی لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے پست ہونے کی باوجود مزید بلند ہوگئے، وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید، ظلم کے خلاف آواز کونہیں دبا سکتے، وزیر اعلیٰ محمود خان اپنے آبائی علاقے میں 8 سال گزرنے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل نہیں کرسکے، جس کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان مسائل حل کرنے کے بجائے علا قے میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشیش کررہے ہیں، ہم نے اپنا بنیادی حق نہ ملنے کی وجہ احتجاج کیا جس پر ہمیں جیل بند کرکے پانی و خوراک سے محروم کیا گیا جو حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے، ہمیں نا کام ہتھکنڈوں سے نہیں دبایا جاسکتا ہم مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ہمارا بھر پورساتھ دے رہے ہیں، رہائی کے بعد شاندار استقبال نے ہمارے حوصلے مزید بلند کر دئے ہیں۔
سوات ( ) کانجو ٹاون شپ سے چوری شدہ ہونے والا موٹرکار کا سراغ نہ مل سکا، دو مہینوں قبل سیکٹرای سے ایکس کرولا چوری ہوا، موٹر کار چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی، تفصیلات کے مطابق کانجو ٹاون شپ کی سیکٹر ای سے مورخہ 22 جون کو نا معلوم افراد نے برکت علی ولد دوا خان جوکہ کانجو ٹاون شپ کے رہائشی ہے کا موٹر کار چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔ دو مہینوں گزر جانے کے باوجود بھی مذکورہ موٹر کار ماڈل 2006 ایکس کرولا نان کسٹم پیڈ کا کوئی اتہ پتہ معلوم نہ ہو سکا۔ جس کا باقاعدہ رپورٹ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔
545 total views, no views today



